نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام
لگایا کہ ہندوستان کی باگ ڈور اس وقت فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میں ہے ، جو
بقول اُن کے ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا جب سے ملک میں موجودہ سرکار وجود میں آئی ہے تب سے ملک کی
اقلیتوں خصوصاً ہندوستان کے
پچیس کروڑ مسلمانوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔فاروق عبداللہ نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر وسطی کشمیر سے آئے ہوئے پارٹی
کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کے وسیع مفاد کے
خاطر ہمیں اللہ پر بھروسہ کر کے صف آراء ہو کر موجودہ فرقہ پرستی کی سیلاب
کو روکنا ہے جو ملک کے لئے ایک زبردست بڑا خطرہ بن گیا ہے ۔